وفاق سے رجوع کریں گے کہ جلد سے جلد سندھ میں آئینی بینچز بنائی جائیں، مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاق سے رجوع کریں گے کہ جلد سے جلد سندھ میں آئینی بینچز بنائی جائیں۔ سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ چاہتے ہیں 26ویں آئینی ترمیم کے فوائد جلد سے جلد عوام کو ملیں

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ڈرافٹ پر تمام پارٹیوں کو راضی کیا۔ واضح رہے کہ سندھ اسمبلی نے آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد منظور کر لی ہے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران سندھ میں آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد ایوان میں پیش کی گئی۔

قرارداد وزیر پارلیمانی امور ضیاء لنجار نے پیش کی۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم اراکین نے کھڑے ہوکر قرارداد کے حق میں ووٹ کیا، قرارداد کے حق میں 123 اراکین نے ووٹ دیا۔ جماعت اسلامی کے فاروق احمد اور 4 آزاد ارکان نے قرارداد کی مخالفت کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے