اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کیلئےکسی بھی نام کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کیلئےکسی بھی نام کافیصلہ تاحال نہیں ہوا ہے، میڈیا پر چلنے والی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں۔ مخالفین پروپیگنڈا کرکے ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں، ایسے میں میڈیا سے وابستہ افراد بغیر تصدیق کیے غیر ذمہ دارانہ خبریں پھیلانے سے گریزکریں۔
خیال رہے کہ میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق اسحاق ڈار ایک بار پھر وزارت خزانہ کے امیدوار بن گئے ہیں، ان کے علاوہ مصدق ملک اور محمد اورنگزیب بھی وزیر خزانہ کی دوڑ میں شامل ہیں۔
حتمی فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کے بعد ہو گا جبکہ اتحادیوں کو بھی وفاقی کابینہ کے پہلے مرحلے میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
Short Link
Copied