اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے، جس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر ہونے پر بھی غور کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر ہونے پر بھی غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی و امن و امان کی صورتحال پر غور ہوگا۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے عدالتی اصلاحاتی بل کے خلاف درخواستیں سپریم کورٹ آف پاکستان میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔ بینچ کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان کریں گے۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ 13 اپریل (بروز جمعرات) کو سماعت کرے گا۔