وفاقی کابینہ

وفاقی کابینہ نے فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کی مذمت میں قرارداد منظور کرلی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی کابینہ نے فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کی مذمت میں قرارداد منظور کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ نے اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فلسطین میں جاری اسرائیل کی حالیہ بہیمانہ کارروائیوں کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، غزہ اور فلسطین کے دیگر علاقوں میں بچوں اور خواتین سمیت ہر شہری اسرائیلی بربریت کا نشانہ بن رہا ہے۔

اجلاس میں ملکی کاروباری سرگرمیوں، سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کے لئے 126 ممالک کے لئے آن لائن ویزا ایپلی کیشن سسٹم کے نفاذ کی منظوری دی گئی، جس کے تحت ان ممالک کے شہری 24 گھنٹوں کے اندر بزنس اور ٹورسٹ ویزا حاصل کرسکیں گے۔

وفاقی کابینہ نے پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان لاجسٹکس، ٹرانسپورٹ، گرین اینڈ سسٹین ایبل گروتھ، واٹر ویسٹ مینجمنٹ، اربن گرین ڈویلپمینٹ، متبادل توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے شعبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے فروغ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی منظوری بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے