وفاقی کابینہ میں 3 وزراء کا مزید اضافہ، قلمدان تفویض کردیئے گئے

کابینہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی کابینہ میں 3 وزراء کا مزید اضافہ ہوگیا، قلمدان بھی تفویض ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حلف لینے والوں میں وفاقی وزیر عمران شاہ، دو وزراء مملکت ارمغان سبحانی اور ڈاکٹر شذرہ منصب شامل ہیں۔ قائم مقام صدر سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے تینوں وزراء سے ایوان میں صدر میں عہدے کا حلف لیا، تینوں وزراء کو وزیر اعظم نے قلمدان بھی تفویض کردیئے ہیں، کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سید عمران احمد شاہ کو وفاقی وزیر برائے وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ ،چودھری ارمغان سبحانی وزیر مملکت برائے وزارت منصوبہ بندی و ترقی، ڈاکٹر شذرہ منصب کو وزیر مملکت برائے وزارت ماحولیاتی تبدیلی کا قلمدان دے دیا گیا۔

واضح رہے شہباز کابینہ 54 رکنی ہوگئی ہے جس میں 31 وفاقی وزراء، 11 وزرائے مملکت، 4 مشیر اور 8 معاون خصوصی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے