شہباز شریف

وفاقی کابینہ میں توسیع کا امکان، ن لیگ کی پیپلزپارٹی کو پھر شامل ہونے کی دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ کے بعد وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں توسیع کے لیے حکمران جماعت میں مشاورت شروع ہوگئی، اگلے ہفتے کابینہ میں توسیع کا امکان ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت نے اتحادی جماعتوں سے مزید وزراء کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا، ایم کیو ایم پاکستان اور بلوچستان عوامی پارٹی سے 2، 2 وزراء کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن سے بھی مزید ارکان کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شامل ہونے کی دعوت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے