اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر و چیئر پرسن بی آئی ایس پی شازیہ مری نے ترکیہ کے سفارت خانے کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کے لیے دعا کی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر و چیئر پرسن بی آئی ایس پی شازیہ مری نے ترک سفارت خانے کے دورے کے دوران ترکیہ کے سفیر سے تعزیت کی اور زلزلے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔ شازیہ مری نے جاں بحق افراد کیلئے بلند درجات کی دعا کی اور زلزلے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی می دعا کی۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر و چیئرپرسن بی آئی ایس پی شازیہ مری نے نے ترکیہ کے سفارت خانے میں یادداشتی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام اپنے ترک بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔
Short Link
Copied