علیم خان

وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرادوف کی ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان نے گفتگو میں کہا کہ دونوں ملکوں کے کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے باکو میں بزنس فورم کا انعقاد خوش آئند ہے۔ پاکستان اور آذربائیجان فوڈ سیکیورٹی، آئی ٹی، صحت، زراعت اور افرادی قوت سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں، پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں سے باہمی تجارت اور تعلقات کا فروغ چاہتا ہے، پاک آذربائیجان بزنس فورم کی کامیابی دونوں ملکوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی۔

عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ پاک بزنس فورم کا پلیٹ فارم سینٹرل ایشیا میں پاکستان و دیگر ممالک کیلئے نیا آغاز ہوگا ترکیہ، آذربائیجان اور پاکستان تینوں مل کر خطے کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرسکتے ہیں، وفاقی وزرا عبدالعلیم خان اور جام کمال خان 16 ستمبر کو آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔

آذربائیجان کے سفیر خضر فرادوف نے کہا کہ عبدالعلیم خان کی بزنس فورم میں شرکت کا خیرمقدم کریں گے دونوں ملک مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کو فروغ دے سکتے ہیں، آذربائیجان سے ایل این جی گیس، یوریا، الیکٹریکل اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے