اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے پنجاب میں گورنر راج کا امکان مسترد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب اسمبلی توڑی گئی تو ہم صوبے میں نئے الیکشن کروادیں گے۔ گورنر راج کسی صورت نہیں لگائیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کی کمان کی تبدیلی کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی سے ملاقات ہوئی تھی، ان سے پنجاب اسمبلی توڑنے سے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا انہیں کچھ نہیں پتا، اللّٰہ جانتا ہے۔
Short Link
Copied