وفاقی وزیر احسن اقبال نے فچ کی رپورٹ مسترد کردی

احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر احسن اقبال نے عالمی مالیاتی ایجنسی فچ کی رپورٹ مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا ہے کہ فچ ریٹنگ کی رپورٹ کو مسترد کرتا ہوں، سی پیک احسن طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام سے معاشی استحکام آئے گا۔ مس انفارمیشن اس وقت دنیا بھر کا بڑا چیلنج ہے، مس انفارمیشن پھیلا کر انتشار پھیلایا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت 18 ماہ تک برقرار رہے گی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ پاکستان کی معیشت کےلیے بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ معاشی رسک ہے، رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہوسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے