محسن نقوی

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا فرنٹیئر کور ساؤتھ بلوچستان کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ

(پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے فرنٹیئر کور ساؤتھ بلوچستان کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں پر آئی جی میجر جنرل بلال سرفراز خان نے ان کا استقبال کیا۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے فرنٹیئر کور ساؤتھ کے ہیڈکوارٹر میں یادگارِ شہداء پر حاضری دی، شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور انہیں قربانیوں پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

محسن نقوی کی زیرِ صدارت فرنٹیئر کور ساؤتھ کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے اجلاس میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز اور انسداد اسمگلنگ کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیرِ داخلہ نے بلوچستان میں قیامِ امن اور انسدادِ اسمگلنگ کے لیے فرنٹیئر کور ساؤتھ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم ناکام بنانے میں ایف سی ساؤتھ فرنٹ لائن پر ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ فرنٹیئر کور نے مشکل حالات میں امن کے لیے مثالی خدمات انجام دی ہیں، وہ بلوچستان میں امن کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرنٹیئر کور ساؤتھ کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری پر ناز ہے، ان کی ضروریات کو وسائل میں رہتے ہوئے پورا کیا جائے گا، بلوچستان کی خوش حالی و ترقی پائیدار امن سے منسلک ہے۔ وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لیے جامع اقدامات کی ضرورت ہے، صوبے کی پائیدار ترقی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک صفحے پر آنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے