نوشہرہ (پاک صحافت) وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق ڈیفینس لاہور میں پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کی رہائش گاہ پر ملاقات کے لیے گئے۔ دونوں وزراء نے پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
تفصیلات کے مطابق اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہٰی بھی پرویز خٹک کی رہائش گاہ پہنچے۔ پرویز الہٰی نے پرویز خٹک سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ ذرائع کے مطابق سابق اسپیکر اسد قیصر نے بھی پرویز خٹک سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما پرویز خٹک کی اہلیہ نوشہرہ میں انتقال کرگئی تھیں۔ اہلِ خانہ کے مطابق پرویز خٹک کی اہلیہ کچھ عرصے سے بیمار تھیں۔
Short Link
Copied