وفاقی وزراء ایاز صادق اور اعظم نذیر تارڑ کی صدر عارف علوی سے اہم ملاقات

عارف علوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزراء ایاز صادق اور اعظم نذیر تارڑ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر امور معاشیات ایاز صادق اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی اور مختلف امور پر گفتگو کی ہے۔ وفاقی وزرا کی صدر مملکت سے ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورت حال اور قانون سازی کے امور پر گفتگو کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بعد ازاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 3 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں۔ عارف علوی کی کل وزیراعلی پنجاب پرویز الہی اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے