اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے 29 ستمبر کو عید میلاد النبی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بارہ ربیع الاول کی تعطیل کے حوالے سے کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق ربیع الاول کا باسعادت مہینہ پیر 18 ستمبر سے شروع ہوا اور عید میلاد النبی 12 ربیع الاول 29 ستمبر کو ہوگی۔
ذرائع کے مطابق بارہ ربیع الاول کو عام تعطیل ہوگی جبکہ وفاقی حکومت کے تمام اداروں اور ہفتہ، اتوار کو چھٹی کرنے والے تمام نجی اداروں اور سکولوں میں 30 ستمبر بروز ہفتہ اور اتوار یکم اکتوبر کو بھی چھٹی ہوگی۔
Short Link
Copied