تنخواہ

وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے عید کے موقع پر سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی۔  ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے رواں ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی اس سلسلے میں مشاورت ہوئی جس کے بعد سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلےاس ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ اعلامیے کے مطابق ماہانہ پینشن کی ادائیگی بھی عیدالفطر سے پہلے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے وزیر خزانہ نے سیکرٹری خزانہ کو فوری انتظامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے