اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے 9 اور 10 محرم الحرام کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق 9 محرم 28 جولائی بروز جمعہ اور 10 محرم 29 جولائی بروز ہفتے کو عام تعطیل ہوگی۔
دوسری جانب شہر قائد میں 9 اور 10 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں وفاقی وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 245 کے تحت ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Short Link
Copied