عطا تارڑ

وفاقی حکومت نے 200 یونٹ والے ملک کے تمام صارفین کو ریلیف دیا۔ عطاتارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے 200 یونٹ والے ملک کےتمام صارفین کوریلیف دیا ہے وفاق کے بعد پنجاب نے بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت 201 سے 500 یونٹ والوں کو ریلیف دیا ہے، پنجاب حکومت نے بھی ریلیف دیکر اچھا اقدام کیا ہے، وفاقی حکومت نے 200 یونٹ والے ملک کے تمام صارفین کو ریلیف دیا ہے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا اقدام دوسرے صوبوں کیلئے ترغیب ہے، پنجاب حکومت کے ریلیف پر تنقید کے بجائے تعریف کرنی چاہیے، دوسرے صوبے بھی اپنے عوام کو ریلیف دے سکتے ہیں، امید تھی حافظ نعیم سمیت دیگر سیاسی رہنماء اس اقدام کو سراہتے، سب کو کہتا ہوں تنقید کے بجائے پنجاب کا ماڈل اپنائیں۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے