راجہ ریاض

وفاقی حکومت لانگ مارچ ختم کرنے کیلئے سختی برتے۔ راجہ ریاض

اسلام آباد (پاک صحافت) قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت لانگ مارچ ختم کرنے کیلئے سختی سے کام لے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں ایک غنڈہ فتنہ جماعت نے سڑکیں بند کی ہوئی ہیں، میں نے راجہ نادر پرویز کی اہلیہ کی وفات پر جانا تھا کہیں سے کوئی راستہ نہیں ملا۔

قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ اس جماعت نے پہلے چینی صدر کا دورہ ملتوی کرایا اب سعودی شہزادے کا دورہ ملتوی کرانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ہر جگہ پندرہ بیس لوگ ہیں اور راستے بند کر رکھے ہیں، وفاقی حکومت ان سے سختی کرے، نرمی سے کام نہ لے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ اسمبلی، آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد منظور

کراچی (پاک صحافت) سندھ اسمبلی نے آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد منظور کر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے