وفاقی حکومت سندھ کی عوام کیساتھ مذاق بند کرے۔ اویس شاہ

اویس شاہ

کراچی (پاک صحافت) صوبائی وزیر اویس شاہ نے وفاقی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سندھ کی عوام کے ساتھ مذاق بند کرے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے جو وعدے کئے وہ بھی پورے نہیں کئے، سی پیک سے کراچی سرکلر ریلوے کو نکلوا کر ایم ایل ون میں شامل کر دیا۔ گرین لائن پراجیکٹ نواز شریف نے 2016 میں شروع کیا تھا۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا مزید کہنا ہے کہ ریڈ لائن پراجیکٹ کی کنسٹرکشن اکتوبر تک شروع ہو جائے گی، جبکہ یلو لائین پراجیکٹ کا تعمیراتی کام بھی جنوری میں شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے لوگوں کے ساتھ مذاق نہ کرے، وفاق کو کچھ نہیں کرنا، اگر وفاقی حکومت سنجیدہ ہوتی تو کے سی آر کو سی پیک میں شامل کرتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے