وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے متعلق احسن اقبال کا اہم انکشاف

احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال نے پی ٹی آئی اور وفاقی حکومت کے درمیان مذاکرات کے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کچھ سنجیدہ لوگوں نے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا تھا۔ لیکن عمران خان کی ضد اور انا کے آگے کوئی کچھ نہیں بول سکتا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی ضد اور انا کے آگے پی ٹی آئی کے سنجیدہ لوگ بھی بے بس ہوجاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے مذاکرات انجام نہیں پاتے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سنجیدہ رہنما باہمی مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں لیکن عمران خان کے آگے بے بس ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے