اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی بجٹ 2024-25 کی پیش کش کو ری شیڈول کیے جانے کا امکان ہے، بجٹ 12 جون کو پیش کیا جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق بجٹ 2024-25 جو پہلے 10 جون کو پیش ہونا تھا اب 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان اکنامک سروے 2023-24 کونسل کے اجلاس کے بعد 11 جون کو اسمبلی پیش کیا جائے گا۔ وفاقی بجٹ 2024-25 کی سینیٹ سے منظوری 26 جون تک متوقع ہے۔
آئی ایم ایف کے مطالبے پر پاکستانی حکومت مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا امکان ہے۔ بجٹ 2024-25 کی بجٹ تجاویز کے مطابق، پاکستان میں مرحلہ وار سیلز اور انکم ٹیکس پر چھوٹ ختم کرنے کا امکان ہے۔
حکومت ٹریکٹرز اور کیڑے مار ادویات پر سیلز ٹیکس عائد کرنے پر بھی غور کر رہی ہے، جس سے ممکنہ طور پر ضروری زرعی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
Short Link
Copied