کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ میں کراچی کے لئے کچھ نظر نہیں آتا ہے۔ وفاق نے دعوے اور اعلانات تو بڑے بڑے کئے مگر عملی طور پر کراچی کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے سیو کراچی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کی معیشت بھی کراچی کی وجہ سے چلتی ہے۔ شہر کیلئے صرف دعوے اور وعدے کئے جاتے ہیں۔ جون کو ختم ہونے والے مالی سال میں وفاق سے 85 فیصد کم بجٹ ملا ہے۔
ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مردم شماری پر ہمارے اور دیگر جماعتوں کے تحفظات تھے، بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی مردم شماری پر اعتراض کیا، سندھ اور بلوچستان میں آبادی کم دکھائی جاتی ہے، کراچی کی آبادی کو بھی کم دکھایا گیا ہے۔
Short Link
Copied