وفاقی بجٹ، کراچی میں آئی ٹی پارک کیلئے فنڈز مختص کرنا قابل ستائش ہے، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ عوام کی امنگوں کے عین مطابق بجٹ بنایا گیا ہے۔ وفاقی بجٹ سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی مشکلات کے پیش نظر یہ ایک متوازن بجٹ ہے، بجٹ سے مہنگائی میں نمایاں کمی آئے گی۔گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں آئی ٹی پارک کیلئے فنڈز مختص کرنا قابل ستائش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے دور میں معاشی پیشرفت بہتر رہی، معیشت بہتر ہونے سے سرمایہ کاری یقینی ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ مزدور کی اجرت اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ بھی قابل تحسین ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2024-25 کیلئے 85 کھرب خسارے پر مشتمل 188 کھرب 87 ارب سے زائد کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا ہے۔

حکومت نے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کردیا۔ وزیر خزانہ کے مطابق گریڈ ایک سے 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اور گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کی تنخواہوں میں 22 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 22 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز ہے جبکہ کم از کم ماہانہ تنخوا ہ 32 ہزار سے بڑھا کر 36 ہزار کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے