وفاقی اور پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے اخراجات میں کمی کریں، نواز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے اخراجات میں کمی کریں۔

 ماڈل ٹاؤن لاہور میں پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں نواز شریف نے ہدایت کی کہ ن لیگ کی دونوں حکومتیں اپنے اخراجات کا جائزہ لیں اور جہاں گنجائش نکلتی ہو نکالیں اور اسے عوام کو ریلیف دینے کیلئے استعمال کریں۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ عوام کو مشکلات سے نکالنے کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ اجلاس میں پنجاب کے بلدیاتی قانون کو بہتر بنانے کیلئے مزید اصلاحات کی ہدایت بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے