اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں امریکی ناظم الامور نے ملاقات کی اور وزیراعظم اور ان کی کابینہ کامیاب معاشی اصلاحات کی تعریف کی۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں امریکی اعلیٰ سطح کا وفد شرکت کرے گا۔ امریکی قائم مقام اسسٹنٹ سیکریٹری برائے جنوبی اور وسطی ایشیا فورم میں شرکت کریں گے۔ امریکی ناظم الامور نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی کابینہ کامیاب معاشی اصلاحات پر مبارکباد کی مستحق ہے۔ امریکی ناظم الامور کا مزید کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے خطاب میں وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کی سیکیورٹی کاوشوں کو سراہا۔
امریکی ناظم الامور سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ امریکی حکومت کے مسلسل تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات ڈیولپمنٹ پارٹنرز کے طور پر استوار کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔