اسلام آباد (پاک صحافت) جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس تاج علی خان نے کہا ہے کہ وزیرمملکت مصدق ملک کی ہدایت پر گیس فراہمی بڑھادی ہے۔ جس کے بعد پشاور میں گیس سپلائی یومیہ 7 کروڑ کیوبک فٹ سے بڑھا کر ساڑھے 9 کروڑ کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس تاج علی خان نے کہا ہے کہ سردی آتے ہی گیس کی طلب بڑھ جاتی ہے، دور دراز علاقوں میں گیس کے مسائل ہیں، شہر میں نہیں، خیبرپختونخوا میں کھانے کے اوقات میں گیس کی ضرورت پوری ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ جنرل منیجر سوئی گیس تاج علی خان کا کہنا ہے کہ صبح 3 گھنٹے، دوپہر 2 اور شام کے اوقات میں 3 گھنٹےگیس دی جا رہی ہے، بل ریڈنگ کے مطابق بھیجے جاتے ہیں جنہیں شکایات ہوں وہ درخواست دیں، کم پریشر اور گیس کی قلت والے علاقوں میں سلینڈر دے رہے ہیں۔
Short Link
Copied