محسن نقوی گنڈاپور

وزیر داخلہ کا وزیراعلی کے پی کے سے رابطہ، غلط فہمیاں دور کرنے اور مذاکرات پر اتفاق

اسلام آباد (پاک صحافت) خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کے بحران پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور میں رابطہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے اپنے تحفظات سے وزیر داخلہ محسن نقوی کو آگاہ کیا۔ دونوں نے خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر 2 روز میں مشاورت اور مذاکرات پر اتفاق کیا اور کہا کہ افہام و تفہیم سے باہمی غلط فہمیاں دورکی جائیں گی۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے وزیر داخلہ کو گرڈ اسٹیشنز کی حفاظت اور تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے کہ خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جلد حل ہو اور تمام وفاقی تنصیبات کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے