وزیر داخلہ نے خرم اور وقار کو ارشد شریف کے قتل کا ذمہ دار قرار دے دیا

رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ نے خرم اور وقار کو ارشد شریف کے قتل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد شریف کی موت قتل ہے اور اس قتل میں خرم اور وقار ملوث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہیلی کاپٹر میں جلسے کا فضائی جائزہ لیا، جب دیکھا کہ لوگ نہیں آئے تو دونوں وزرائے اعلیٰ کو سزا کے طور پر اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پرویزالہٰی کے بارے میں ان کی ذاتی رائے ہے کہ بات چیت کبھی نہیں رُک سکتی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ شہباز گِل اور اعظم سواتی اپنے معاملے میں درخواست دینا ہی نہیں چاہتے، دونوں جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست دیں، ہم تعاون کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے