لندن (پاک صحافت) وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دورہ یورپ کے سلسلے میں لندن پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لندن پہنچنے پر پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا، محسن نقوی آج لندن میں پاکستان ہاؤس میں قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں ہونے والے عشائیہ میں شرکت کریں گے۔
محسن نقوی برطانیہ کے بعد اٹلی اور ویٹی کن سٹی جائیں گے جہاں وہ اہم ملاقاتیں کریں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ کے وزیر داخلہ اور دیگر اعلی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
محسن نقوی روم میں اطالوی وزیر داخلہ سے بھی ملیں گے۔ وزیرداخلہ ویٹی کن سٹی بھی جائیں گے اور پوپ فرانسس سے ملاقات کریں گے۔