محمد اورنگزیب

وزیر خزانہ کا آئی ایم ایف سے نئے قرض معاہدہ، اسٹرکچرل ریفارمز لانے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے نئے قرض معاہدے کے بعد اصلاحات لانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف 37 ماہ کے لیے قرض پروگرام پر آمادہ ہوگیا۔ عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو 37 ماہ میں 7 ارب امریکی ڈالر ملیں گے۔

اس حوالے سے انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام لانے میں مدد ملے گی۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کے تحت ہمیں اسٹرکچرل ریفارمز یقینی بنانے کی ضرورت ہے، پبلک فنانس، توانائی اور حکومتی اداروں کے ایریاز میں استحکام لانے کی ضرورت ہے، آئندہ سالوں میں اسٹرکچرل ریفارمز لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے