اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور قطر کے سفیر شیخ سعود عبد الرحمان آل ثانی کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران قطر کے سفیر سے باہمی دلچسپی پر مبنی دو طرفہ علاقائی و عالمی معاملات پر بات چیت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قطر کے سفیر شیخ سعود عبد الرحمان آل ثانی سے آج ملاقات کر کے دلی مسرت ہوئی۔ ملاقات کے دوران کئی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
واضح رہے کہ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ قطر کے سفیر سے باہمی دلچسپی پر مبنی دو طرفہ علاقائی و عالمی معاملات پر بات چیت ہوئی، قطر کے سفیر سے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے اور اقتصادی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
Short Link
Copied