کراچی (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی قوم سمیت پوری امتِ مسلمہ کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ کہ آمدِ رسولﷺ سے انسانیت نے اپنے کھوئے ہوئے اعلیٰ اقدار اور اخلاقیات کو واپس حاصل کیا۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ حضرت محمدﷺ کے بتائے ہوئے بقائے باہمی کے اصولوں، تعاون، رواداری اور برداشت کی اقدار کی مکمل پیروی سے دنیا میں تنازعات و کشیدگی کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت محمدﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے سے کرہِ ارض امن اور خوشحالی کا گہوارہ بن سکتی ہے۔