اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اہم سرکاری دورے پر انڈونیشیا پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو سرکاری دورے پر انڈونیشیا کے شہر بالی پہنچ گئے ہیں۔ وزیر خارجہ انڈونیشیا کے ہم منصب سے ملاقات کریں گے جبکہ 15 ویں بالی ڈیمو کریسی فورم میں بھی شرکت کریں گے۔ بالی میں قیام کے دوران بلاول بھٹو افغان خواتین کی تعلیم پر عالمی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق انڈونیشیا کے بعد وزیر خارجہ دورہ سنگاپور پر جائیں گے جہاں وہ صدر سنگاپور حلیمہ یعقوب اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالا سے ملاقات کریں گے، ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
Short Link
Copied