اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی جس کے دوران علاقائی و عالمی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ اس دوران باہمی تعلقات کی بہتری، عالمی معاملات پر یکساں موقف اپنانے اور پاک چین مشترکہ منصوبوں پر پیش رفت پر گفتگو کی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ چینی ہم منصب وانگ ژی سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔ پاکستان اور چین کی سٹریٹجک پارٹنر شپ سدا بہار ہے۔ چینی وزیر خارجہ سے علاقائی و عالمی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی، ملاقات کے دوران دونوں جانب سے باہمی تعلقات مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
Short Link
Copied