وزیر خارجہ بلاول بھٹو کیجانب سے نبی کریم ﷺکی شان میں گستاخی کی شدید مذمت

بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ اقوام عالم بھارت میں ہندو توا کے غیرانسانی اور غیرقانونی اقدامات کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ انتہا پسند جماعت بی جے پی ترجمان کی جانب سے دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا ناقابل قبول ہے، وقت آگیا ہے کہ اقوام عالم بھارت میں اسلامو فوبیا سے متاثر ہندو توا کے نظریے کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے