وزیر خارجہ بلاول بھٹو زر داری 14 اور 15 جون کو سرکاری دورے پر ایران روانہ ہوں گے

بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت)  وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹ وزرداری  14 اور 15 جون کو سرکاری دورے پر ایران روانہ ہوں گے، جہاں وزیر خارجہ اپنے ہم منصب سے خصوصی ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایران کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات پر خصوصی بات چیت کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار  کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو  زر داری 14 اور 15 جون  کو ایران کا   سرکاری دورہ کریں گے دورے کے دوران وزیر خارجہ ایرانی ہم منصب سے ملاقات میں دو طرفہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے  جبکہ بلاول بھٹو  کی ایرانی  صد ر اور دیگر اہم شخصیات سے  بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

واضح  رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ  وزیر خارجہ 15 جون کو مشہد جائیں گےجہاں وفود کی سطح پر مذاکرات  اور زائرین کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی جائے گی  جبکہ مذاکرات میں افغانستان ،علاقائی سلامتی اور اسلامو فوبیا کے مسائل پر گفتگو ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے