وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بوسنیا ہرزیگوینا کی وزیرِ خارجہ بسیرا ترکوویک سے ملاقات

بلاول

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری اوربوسنیا ہرزیگوینا کی وزیرِ خارجہ بسیرا ترکوویک کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔  ذرائع کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے بالی میں ہونے والی ملاقات کے دوران پاکستان اور بوسنیا ہرزیگوینا کے وزرائے خارجہ میں اعلیٰ سطح کے تبادلوں پر گفتگو ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران تجارت اور دو طرفہ تعاون کے طریقہ کار کے ذریعے باہمی تعاون پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ خیال رہے کہ پاکستان اور بوسنیا ہرزیگوینا کے وزرائے خارجہ نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق بھی کیا۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری انڈونیشیا کے سرکاری دورے پر بالی میں موجود ہیں۔ جہاں وہ  دو کثیر الجہتی پروگراموں میں شرکت کریں گے جن میں 15 واں بالی ڈیمو کریسی فورم اور افغان خواتین کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے