نیویارک (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی ہم منصب وانگ یی سے نیویارک میں ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سی پیک کے دوسرے فیز سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور سی پیک کے پلیٹ فارم پر تعاون وسیع کرنے کا عزم کیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ چین سے تعلق کو نئی بلندیوں پر پہنچائیں گے۔
واضح رہے کہ دوسری جانب وانگ یی کا کہنا تھا کہ ان کا ملک بنیادی ایشو اور سماجی و اقتصادی ترقی میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔
Short Link
Copied