اویس لغاری

وزیر توانائی نے جنوری سے بجلی سستی ہونے کی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے جنوری سے بجلی کی قیمتوں میں 4 سے 5 فیصد کمی کی خوشخبری سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت کم کرنا ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج بھی اور ترجیح بھی، پچھلے سال کی ری بیسنگ کے باعث بجلی بلوں پر 6 ماہ تک دباؤ رہے گا۔ جنوری 2025 سے بجلی کی قیمت میں 4 سے 5 فیصد کمی ہوجائے گی، کوئلے سے بجلی بنانے کیلئے چینی سرمایہ کاری لا رہے ہیں جس سے قیمت 2 روپے کم ہوگی۔

وزیر توانائی اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ 200 یونٹ والے 2 کروڑ 80 لاکھ صارفین کی سہولت اور تحفظ یقینی بنائیں گے۔ آئی پی پیز کپیسٹی پیمنٹ تبدیل نہیں ہوگی ، معاہدوں کی شرائط میں نرمی کیلئے کوشاں ہیں، آئی پی پیز کیلئے ریکوڈک کی طرح غیر ذمہ داری نہیں دکھائیں گے، سیاسی بیان بازی کرنا بہت آسان ہے، ہم مکمل ذمہ داری کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2013 سے 2018 میں بننے والے بجلی گھروں کی بجلی استعمال نہ ہونا مسائل کی وجہ ہے۔ 2017-18 کے بعد ملکی ترقی رکنے پر بجلی کی مانگ بڑھنا ختم ہوگئی، سابق نگران وزرا نے اپنے دور میں کچھ کیا نہیں اور اب سیاسی بیان بازی کررہے ہیں۔ موجودہ حکومت کو ابھی تین چار ماہ ہی ہوئے ہیں، مسائل کا حل جلد نکال لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے