وزیر توانائی سندھ سے ڈنمارک کے سفیر کی ملاقات

امتیاز شیخ

کراچی (پاک صحافت) وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ سے ڈنمارک کے سفیر نے ایک اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ سے ڈنمارک کے سفیر جیکب لینولف کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور توانائی منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈنمارک کے وفد کو سندھ میں متبادل توانائی کے منصوبوں سے آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفد نے ایس ٹی ڈی سی کے آفس کا دورہ کیا جبکہ ڈنمارک کے سفیر نے ایس ٹی ڈی سی کے آفس میں پودا بھی لگایا۔ اس موقع پر ملاقات میں ایس ٹی ڈی سی کے سی ای او سلیم شیخ موجود تھے جبکہ ڈنمارک کا اعلیٰ اختیاراتی وفد بھی ملاقات میں شریک تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے