مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا گوجرانوالہ کیلئے میگا پروجیکٹس کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گوجرانوالہ کے لیے میگا پروجیکٹس کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب ایک روزہ دورے پرگزشتہ روزگوجرانوالہ پہنچی تھیں جہاں انہوں نے پارکس بنانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے میٹرو بس پروجیکٹ سمیت چھوٹی بڑی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا حکم دیا اور ساتھ ہی گوجرانوالہ میں سرکاری سطح پر پہلا اسٹیٹ آف آرٹ کارڈیک اسپتال بنانے کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ کسی کو بے روزگار نہیں کریں گے، ریڑھی والوں کو منظم طریقے سے روڈ سائیڈ پر کھڑا کیا جائے، واٹر فلٹریشن، اسٹریٹ لائٹس فنکشنل اور مین ہول کور لگائے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ورچوئل پولیس اسٹیشن سے 40 ہزار خواتین کو سروسز فراہم کی جارہی ہیں جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پتنگ بازی اور بھتہ خوری ختم کرنے پر پولیس کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے