وزیر اعلیٰ سندھ کی امریکی قونصل جنرل سے ملاقات، سندھی ٹوپی اور اجرک پیش

سید مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں تعینات ہونے والے نئی امریکی قونصل جنرل مارک اسٹرا  سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے امریکی جنرل قونصل کو اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف بھی پیش کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور  امریکی جنرل قونصل مارک اسٹرا کے درمیان ہونے والی ملاقات کے موقع پر یٰ سندھ کے معاون خصوصی قاسم نوید، ڈپٹی قونصل جنرل ایلک سینڈرا بھی موجود  تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے نئے قونصل جنرل کو سندھ میں خوش آمدید کہتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور مارک اسٹرا کی ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور افغان صورتحال کے باعث خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ خیال رہے کہ مراد علی شاہ کی جانب سے امریکی قونصل جنرل کو اجرک، سندھی ٹوپی اور شیلڈ کے تحائف بھی دیئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے