شہباز شریف

وزیر اعظم کی پاکستانی مسیحی بھائیوں اور بہنوں کو ایسٹر کی مبارک باد

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستانی مسیحی بھائیوں اور بہنوں کو ایسٹر کی مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایسٹر پیار، محبت اور باہمی احترام  کے جذبے کا نام ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے جاری پیغام میں کہا کہ موجودہ وقت میں اتحاد اور مذہب کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے ضبط و تحمل، بھائی چارے اور انسانیت کا درس دیا، ان تعلیمات کو اپنا کر ہی امن اور اتفاق قائم کیاجاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ حکومت ملک میں تمام اقلیتوں کے جان و مال اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان، 2 اہم دہشتگرد کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیے

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں 2 اہم دہشت گرد کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیے۔ کوئٹہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے