اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم نے قزاقستان کے صدر کو بھاری اکثریت کے ساتھ دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قزاقستان کے صدر قاسم جومرت توکیوف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور خوشگوار تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جبکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور قزاقستان کے درمیان مضبوط اقتصادی شراکت داری قائم کرنے کے لئے تعاون کو مستحکم کرنے کی مسلسل کوششوں پر قزاقستان کے صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قزاقستان ان کی قیادت میں خوشحالی اور ترقی کی نئی بلندیوں سے ہمکنار ہوگا۔
Short Link
Copied