وزیر اعظم کی جانب سے سینئر صحافی و تجزیہ کار ایاز امیر پر حملے کی شدید مذمت

شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی و تجزیہ کار ایاز امیر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا والوں پر ایسے حملے جمہوری معاشرے میں بالکل ناقابل قبول ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سینئر صحافی اور تجزیہ کار پر حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ وزیر اعظم اعظم کا کہنا ہے کہ میڈیا والوں پر ایسے حملوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں مزید لکھا کہ میری ہدایت پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے  اس افسوسناک واقعے کی اعلیٰ سطحی پر انکوائری کا حکم دیا ہے تاکہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے