اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی پر امیر قطرکو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم نے امیر قطر کو پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی پر مبارک باد پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شہباز شریف نے پاکستان اور عوام کی جانب سے فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی پر امیر قطرکو مبارکباد پیش کی اور لکھا کہ قطرکے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ شہباز شریف نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ورلڈکپ کے دوران دنیا قطرکی تاریخ، ثقافت اور مہمان نوازی کا بہترین تجربہ کرے گی۔ دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی امیر قطرشیخ تمیم بن حماد الثانی اوردیگر قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قطراسلامی دنیا کا واحد ملک ہے جس میں پہلی بارفٹبال کا عالمی کپ ہورہا ہے، قطرمیں عالمی فٹبال میلے کا انعقاد تمام اسلامی ممالک کے لیے اہم سنگ میل ہے۔