وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے امن اور محبت کے مشترکہ پیغام کو پھیلانے کا پیغام

شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے امن اور محبت کے مشترکہ پیغام کو پھیلانے کا پیغام دے دیا، وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ آئیے ہم سب امن، شمولیت اور محبت کے مشترکہ پیغام کو پھیلائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے    ایسٹر کے موقع پرایک پیغام جاری کیا گیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہوں۔ وزیر اعظم نے  مزید کہا کہ ہم ان خدمات کی بہت قدر اور تعریف کرتے ہیں جو ہمارے عیسائی پاکستانیوں نے قیام پاکستان کے بعد سے زندگی کے تمام شعبوں میں انجام دی ہیں۔

واضح رہے کہ ایسٹر سنڈے دنیا بھر میں عیسائیوں کے تہواروں میں سے ایک ہے جو بائبل کے مطابق حضرت عیسیؑ کو 2 ہزار سال پہلے یروشلم سے زندہ اٹھائے جانے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ویٹی کن سٹی میں بھی ایسٹر کی دعائیہ تقریب کا انعقاد ہوا جہاں عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے دنیا میں پائیدار امن کے لیے حاضرین میں خصوصی دعا کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے