اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے خالد مقبول صدیقی کو فون کیا اور ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی درخواست کی ہے۔ ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے وزیرِ اعظم کو رابطہ کمیٹی کی رائے کے بعد فیصلے سے آگاہ کرنے کا کہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی اور پنجاب کے سیاسی حالات میں فرق ہے، ایک فیصلہ دونوں جگہ کے لیے موزوں ہونا ضروری نہیں۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان پہلے ہی بلدیاتی انتخابات سے بائیکاٹ کر چکی ہے۔
واضح رہے کہ ذرائع کا بتانا ہے کہ خالد مقبول صدیقی نے وزیرِ اعظم کو رابطہ کمیٹی کی رائے کے بعد فیصلے سے آگاہ کرنے کا کہا ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے وزیرِ اعظم کو جلد رابطہ کمیٹی کا مشاورتی اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔