وزیر اعظم شہباز شریف کا ترکیہ میں شدید زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر رنج و غم کا اظہار

شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے برادر اسلامی ملک ترکیہ میں شدید زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے  جاری بیان میں ترکیے کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ ترکیہ نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ سمیت پورے خطے میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے۔ جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق ترکیہ میں آنے والے اس زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز ترکیہ سے جنوب میں Nurdadi/Gaziantep کا علاقہ تھا، اس زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر زیرِ زمین تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے