وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے خیبرپختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے مجھے کتاب بھجوائی، شاید علی امین گنڈاپور نے یہ کتاب خود نہیں پڑھی، علی امین گنڈاپور نے کتاب میں اپنے کارنامے بتائے ہیں، وزیراعلی خیبرپختونخوا نے اس سال میں 2 کارنامے بھی کیے، انہوں نے اسلام آباد اور لاہور پر حملے کیے وہ کتاب میں نہیں لکھا۔ خیبرپختونخوا کے عوام دہشتگردی کی جنگ میں جھلس رہے ہیں، جب کرم جل رہا تھا موصوف فتح اسلام آباد کے راستے میں تھے، ان کو بار بار شرم دلائی تھی کہ لوگ وہاں مررہے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت کی کل کارکردگی یہ ہے کہ انہوں نے اب تک 2 جرگے اور 4 ایپکس کمیٹی کی میٹنگز کی ہیں۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بتایا گیا تھا علی امین گنڈاپور پڑھے لکھے آدمی ہیں، علی امین گنڈاپور پڑھے لکھے ہوتے تو یہ کتاب نہ بھیجتے، اس کتاب کے ذریعے شاید ان کی حکومت نے گنڈاپور کو چارج شیٹ کیا ہے، بی آرٹی کا کرایہ 110 روپے سے 510 روپے کردیا گیا، میری وزیراعلیٰ نے الیکٹرک بس کا کرایہ 20 روپے رکھا ہے، ان کے یوٹیوبرز کو مریم نواز کی تصاویر دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ سب کو پتہ ہے بی آر ٹی کتنا جلتی ہے اور کتنی چلتی ہے، بی آر ٹی کا کنٹریکٹر عالمی عدالت میں چلا گیا ہے، بی آرٹی کے کنٹریکٹر نےکے پی گورنمنٹ پر اربوں روپے کا ہرجانہ کردیا ہے، یہ ایک ہی بی آرٹی بناسکے جسے چلا بھی نہیں سکے، پنجاب میں ایک اورنج لائن کام کررہی ہے تین شہروں میں میٹرو چل رہی ہے، وزیراعلی مریم نواز راولپنڈی سے مری کے درمیان گلاس ٹرین چلارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے